Aloo Ki Sabzi Recipe/Aloo Ki Bhujia

 آج ہم پکانا  سیکھیں گے آلو کی سبزی ریسیپی/آلوکی ﷽بھجیاجو کے بہت آسانی سے تیار ہوتی ہے اور اس میںIngredientsبھی بہت کم استعمال  ہوتے ہیں-آلو ایک ایسی سبزی ہےجس کا پاکستان اور انڈیا میں پکاۓ جانےوالےکھانوں  میں بہت زیادہ استعمال  ہوتا  ہےاسےگھر کے تمام افراد پسند کرتے ہیں اور یہ غذائیت  سے بھرپور  اور  صحت کے لیے مفید ہے-اگر ہم آلو کی تاریخ کے بارے میں جاننا چاہیں توآلو کو سترھویں  صدی کے اوائل   میں برصغیر میں پرتگال سے تعلق  رکھنے والے  ملاحوں  نے  متعارف  کروایااور اس کی  کاشت   انگریزوں  کے دو ر  میں شمالی ہندوستان  تک پھیل  گئی  -آلو ایشیا  کی اہم فصلوں میں شمار کی جاتی ہےاور یہ لاکھوں خاندانوں کی غذائ  ضروریات ا  ور روزگار میں اہم کردار ادا کرتا ہے-ایشیائ کسان سالانہ196ملین میٹرک ٹن آ        لو      پیدا کرتے ہیں جو عالمی فصل کا نصف حصہ ہے-USDAکے ڈیٹا بیس کے ڈیٹاکے مطابق سرخ  آلو  صحت کے لیے زیادہ  فائدے  مند ہیں-

Aloo Ki Sabzi Recipe/Aloo Ki Bhujia

آج جو آلو  کی بھجیا  تیار  کریں گےوہ     سوکھیConsistency(Dry)ہوگی-

آلو  کی سبزی       Ingredients

آلو 500 گرام

ہرا  دھنیا  آدھی  گڈی

لیموں  1 عدد

کٹی  ہوئ  مرچ   ½ 1ٹی  اسپون

سفید زیرہ ثابت  1 ٹی  اسپون

کلونجی  ½   ٹی اسپون 

ہلدی  پاؤڈر½         ٹی  اسپون   

چاٹ  مصالحہ               پاؤڈر    ½ 1ٹی  اسپون

نمک  حسب ضرورت

تیل  حسب  ضرورت

آلو  کی  سبزی ریسیپی/آلو  کی بھجیا  بنانےکا  طریقہ:

1-آلو کے چھلکے اتار کے انہیں  کیوبز   میں  کاٹ  لیں-

2-کڑاہی میں  تیل ڈال کر  چولہے  پر گرم کریں  -کڑاہی   میں  تیل  اتنا  لینا   ہے  کہ  آپ   آلو  کے کیوبز  کو  با  آسانی   ڈیپ  فرائ  کر  سکیں-

3-تیل  گرم  ہو  جاۓ  تو  اس  میں   آلو  کے کیوبز   ڈال  کر ڈیپ  فرائ  کریں-

4-آلو  کے کیوبز  ٪90  تک  گل  جائیں  تو  اسے  کڑاہی  سے نکال کرالگ رکھ  لیں-

5-اب  کڑاہی  سے  اضافی تیل جوآلوؤں کے کیوبز کو  ڈیپ فرائ         کرنے کے لیے لیا  تھا    اسے کم کر دیں  اور حسب ضرورت تیل کڑاہی میں  رہنے دیں-

6- اب تیل کو تھوڑا ٹھنڈا ہونے دیں پھر اس میں  سفیدزیرہ ا  ور کلونجی  شامل کر دیں-

7-جب زیرہ اور کلونجی سے خوشبو  آنے لگے تو اس میں  تلے ہوۓ آلو کے کیوبز ،کٹی ہوئ  مرچ،ہلدی  پاؤڈر،چاٹ مصالحہ پاؤڈر  اور لیموں کا رس شامل کر دیں اور دو سے تین منٹ بھونیں-

8-اب   کٹا  ہوا  ہرا دھنیا  شامل  کر دیں  اور  دو سے تین منٹ کے لیے آلو  کی سبزی کو دم  پر رکھ دیں-

9-آلو کی سبزی تیار ہے  اسے  آپ  پراٹھے، نان    ،چپاتی اور  کھچڑی  کے  ساتھ  کھائیں  یہ سبزی  آپ ناشتے میں بھی  کھا  سکتے ہیں  -اس کے ساتھ  اچار،رائتہ یاکوئ  چٹنی   ضرور لیں  جس  سے اس   سبزی  کا ذائقہ  اور بھی بڑھ  جاۓ گا  -

Conclusion

امید ہے آپ کو آلو کی سبزی کی ریسیپی  پسند آئ  ہوگی اور آپ اسے  ضرور بنائیں  گے  -اپنی  راۓ سے آگاہ  کیجیےگا  Suggestionsدیجیے  گا  تاکہ ہم آپ کے لیے اور بھی   بہتر    ریسیپیز   لا  ئیں-

FAQ

س1-آلو کی سبزی کیسے تیار کی جاتی ہے؟

ج-       آلو کی سبزی کو مختلف طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے اس کا  شوربہ  بھی تیار کیا جاتا ہےاور  سوکھا  (ڈرائ)  بھی  تیار کیا  جاتا  ہے-آلو کی سبزی میں جو مصالحے   استعمال  کیے جاتے  ہیں  ان میں   سفید زیرہ، کٹی ہوئ مرچ، گرم مصالحہ پاؤڈر، دھنیا  پاؤڈر،قصوری  میتھی  وغیرہ  شامل ہیں-

س2-آلو کی سوکھی ڈرائ  سبزی میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں؟

ج-آلو کی ڈرائ  سبزی کی ایک سرونگ میں  194 کیلوریز  ہوتی ہیں-جن میں کاربوہائیڈریٹ  139 کیلوریز  پر مشتمل ہوتے ہیں باقی 47 کیلوریز  Fatسے حاصل  ہوتی  ہیں-

س3-کیا آلو کی سبزی کو Weight Lossکے دوران  کھا  سکتے  ہیں؟

ج-آلو غذائیت  سے بھرپور  ہوتے  ہیں اور   Weight Lossمیں  آپ  کی مدد کر  سکتے  ہیں کیوں  کہ  ان میں وٹامن Cبڑی مقدار میں پایا  جاتا  ہے  جو قوت  مدافعت  بڑھانے  کے لیے  ضروری  ہے-

س4-کیا آلو پیٹ کی چربی کو ختم کر سکتے ہیں؟

ج-جی ہاں،  آلو میں موجود  ،  کاربوہائیڈریٹس،وٹامنز،معدنیات اور  دیگر غذائ اجزا    پیٹ کی چربی  کو ختم  کرنے  میں  مددگار ثابت ہو سکتے اگر   انہیں  صحت  کے اصولوں کے مطابق  تیار کیا جاۓ-

س5-کیا ذیابیطس(          Diabetes)کے مریض  آلو  کھا سکتے   ہیں؟

ج-آلو ایک نشاستہ دار  سبزی ہے  اور اسے  ذیابیطس(          Diabetes)کے مریض  کی خوراک   کا   حصہ  بنایا  جا سکتا  ہے-اس  بات کا خیال رکھنا ہے کہ کسی بھی ناشتے یا کھانے میں کاربوہائیڈریٹ  کی کتنی مقدارلی  جاۓ-

س6-کیاآلو  کھانے کے مضر اثرا  ت ہو سکتے ہیں   ؟

ج-آلو کے سب سے عام  مضر  اثرات  یہ  ہیں:

1-جسم پر خارش والے دانے(Atopic Dermatitis)

2-قے  کی شکایت

3-خون کی آمیزش کے ساتھ  اسہال

س7-کیا ابلے ہوۓ آلو صحت کے لیے مفید ہیں؟

ج- ابلے ہوۓ آلو صحت کے لیے مفید   ہیں  کیوں  کہ اس میں Fiberپایا جاتا ہےجو آپ کو وزن کم کرنے میں معاون ہو تے ہیں  اور ساتھ  ہی کولیسٹرول  اور     Blood Sugar کو کنٹرول   میں رکھتے   ہیں-

 


 

 
















ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم